۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
نوری المالکی رئیس ائتلاف دولت قانون عراق

حوزہ/ سابق عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے کہا کہ آئندہ عراقی انتخابات میں شرکت کا مطلب،ذمہ دار اور طاقتور پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے اور قومی و ملی با اختیار حکومت کا انتخاب کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے آئندہ پہلی بار عراقی انتخابات لڑنے والوں کو ایک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ عراقی انتخابات میں شرکت کا مطلب،ذمہ دار اور طاقتور پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے اور قومی و ملی با اختیار حکومت کا انتخاب کرنا ،خدمات کی فراہمی ، ملکی خودمختاری کو برقرار رکھنا، مراحل میں پیشرفت کرنے کے قابل ہونا اور ملک و عوام کے امور کا خیال رکھنا ہے ، تاکہ عراق دوسرے ممالک کا مقابلہ کرسکے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار مختلف عراقی سیاستدانوں نے جلد از جلد انتخابات کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .