۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حرم امامین کاظمین (ع)

حوزہ/ عراق سے حرمین کاظمین (ع) کے متولی نے امامین کاظمین ( ع) کے حرم مطہر کو زائرین کرام کے لئے دوبارہ کھولے جانے کا اعلان کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق سے کاظمین (ع) کے متولی نے حرمین کاظمین( ع) کورونا وائرس کے پیش نظر کئی مہینوں تک بند رہنے کے بعد دوبارہ زائرین کرام کے لئے کھولے جانے کا اعلان کردیا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق حرم امامین امام کاظمین (ع) تقریباً ایک سال سے بند تھا۔

اس عرصے کے دوران ، آستانہ مقدس امامین کاظمین (ع) نے وزارت صحت کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرتے ہوئے مختلف قرآنی تقاریب، عزاداری اور علمی اور تحقیقی کانفرنسوں کا انعقاد کیا۔

شیعوں کے پیشوا ساتویں امام ، امام موسی کاظم (ع) اور نویں امام ، امام محمد تقی (ع) کا حرم مطہر بغداد کے قریب ، شہر کاظمین میں واقع ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .