۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
معاون بین الملل دفتر مقام معظم رهبری با امام جمعه نجف اشرف دیدار کرد

حوزہ / امور دفتر مقام معظم رہبری کے بین الاقوامی تعلقات کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل، حجت الاسلام و المسلمین محسن قمی نے امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین قپانچی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراق میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی کے ساتھ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین محسن قمی  نے نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قپانچی سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں حجت الاسلام و المسلمین قپانچی نےکہا کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف علمی ترقی کی طرف گامزن ہے اور ہزاروں نوجوان دینی تعلیم کے حصول کیلئے حوزہ علمیہ کی طرف رجوع کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف آج تمام جگہوں پر موجود ہے ، مزید کہا کہ ایام اربعین حسینی (ع) میں حوزہ علمیہ کے ہزاروں مبلغین عراق کے شمال سے جنوب تک کے راستوں پر تعینات رہتے ہیں اور تبلیغی سرگرمیاں سرانجام دیتے ہوئے زائرین اربعین کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہیں۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے بیان کیا کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد انٹرنیٹ کے ذریعے ورچوئل تعلیم کا اہتمام کیا اور اس سلسلے میں کامیابی ملی اور اس وقت خواہران بھی حوزہ علمیہ کی جانب بڑھنے لگیں ہیں۔

ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بین الاقوامی امور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اسلام کی خدمت میں نجف اشرف مراجع عظام تقلید اور علمائے کرام کے عظیم کرداروں کی قدردانی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .