بدھ 23 دسمبر 2020 - 23:00
حشد الشعبی اپنے شہید کمانڈروں کے خون سے وفادار رہے گی، فالح الفیاض

حوزہ / حشد الشعبی کے رہنما نے کہا: ہمارے شہید کمانڈروں نے انسانی اقدار کو زندہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورسز کے رہنما فالح الفیاض نے کہا: یہ تنظیم اپنے شہید کمانڈروں کے خون کے ساتھ ہمیشہ وفادار رہے گی۔

انہوں نے کہا: یہ ہمارے ہمارے شہید کمانڈر ہیں جنہوں نے انسانی اقدار کو زندہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عزت و سربلندی کے لئے ایسے مردوں کی ضرورت ہے جو جانفشانی کرنا جانتے ہوں۔ شہادت اپنے اندر عظیم مفہوم رکھتی ہے جسے کم ظرف افراد نابودی سمجھتے ہیں۔

فالح الفیاض نے کہا: حشد الشعبی اور شہید ابو مہدی المہندس کسی خاص گروہ سے متعلق نہیں ہیں بلکہ یہ انسانی اقدار کے دفاع کے رمز ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha