۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
النجبا تحریک کی سیاسی کونسل کے چیئرمین

حوزہ/ شیخ علی الاسدی نے کہا کہ عراق کی دینی مرجعیت کے فتوے نے عراق میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور حکومت کے درمیان دوری پیدا کرنے سے متعلق کی جانے والی سازشوں اور کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیخ علی الاسدی نے کہا کہ عراق کی دینی مرجعیت کے فتوے نے عراق میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور حکومت کے درمیان دوری پیدا کرنے سے متعلق کی جانے والی سازشوں اور کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی سیاست سے دور اپنا واضح رخ اختیار کرتے ہوئے عراق کی مصلحتوں کے پیش نظر اپنی راہ جاری رکھے گی۔

عراقی پارلیمنٹ کے الفتح الائنس نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ  عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی مسلح افواج کے ساتھ مل کر عراق کی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کا دفاع کر رہی ہے۔

دوسری جانب عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے عراق کے شیعہ رہنماؤں کے ساتھ ایک نشست میں مختلف سیاسی و سیکورٹی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس نشست میں عراق کے قبل از وقت انتخابات کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ ہفتے کے روز انتخابات کا قانون منظور کرنے والی ہے۔ اس قانون کی بعض شقوں پر ابھی بھی اختلافات پائے جاتے ہیں اور یہی مسئلہ اس وقت ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات چھے جنوری دو ہزار اکیس کو کرائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .