اتوار 27 جولائی 2025 - 10:49
عراقی پارلیمنٹ میں قانونِ حشد الشعبی کو منظوری کی راہ ہموار، مخالف جماعتیں تنہا

حوزہ/ عراق کی مجلس نمائندگان کی رکن ابتسام الهلالی نے اعلان کیا ہے کہ عوامی رضاکار فورس (حشد الشعبی) سے متعلق قانون جلد ہی پارلیمان میں منظوری حاصل کر لے گا، کیونکہ پارلیمانی جماعتوں کے درمیان اس پر وسیع اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی مجلس نمائندگان کی رکن ابتسام الهلالی نے اعلان کیا ہے کہ عوامی رضاکار فورس (حشد الشعبی) سے متعلق قانون جلد ہی پارلیمان میں منظوری حاصل کر لے گا، کیونکہ پارلیمانی جماعتوں کے درمیان اس پر وسیع اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قانون آئندہ پارلیمانی اجلاس میں رائے دہی کے لیے پیش کیا جائے گا، اور تمام تر رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے پارلیمانی دھڑوں میں قابلِ تحسین ہم آہنگی موجود ہے۔ یہ اقدام حشد الشعبی کے مجاہدین کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کے اعتراف اور ان کی خدمات کے تحفظ کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

ابتسام الهلالی نے بعض سیاسی جماعتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ گروہ اپنی مخصوص سیاسی اغراض کی بنا پر اس قانون کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر ان کی یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قانون کی منظوری سے حشد الشعبی کے مجاہدین کی قانونی حمایت یقینی بنائی جائے گی، شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کی بہبود کے اقدامات کیے جائیں گے، اور ان رضاکاروں کے حقوق محفوظ ہوں گے جو فی الوقت اس فورس کا حصہ ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مخالف جماعتوں کے موقف کے باوجود یہ قانون آئندہ اجلاس میں منظوری کی جانب بڑھتا رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha