۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
تظاهرات عراقی ها برای خروج آمریکا

حوزہ/ بغداد کے بارے میں واشنگٹن کی پالیسیوں کی مذمت اور امریکی فوجیوں کے عراق سے انخلاء کیلئے درجنوں عراقیوں نے وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،عراق/ بغداد کے بارے میں واشنگٹن کی پالیسیوں کی مذمت اور امریکی فوجیوں کے عراق سے انخلاء کیلئے درجنوں عراقیوں نے وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھائے عراق میں موجود امریکی فوجوں کو قابض فورسز قرار دیا ۔ مظاہرین نے قدس فورس کے سابق کمانڈر سردار شہید قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی  کے سابق نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔

مظاہرین نے امریکی افواج کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر عراق چھوڑ کر نہیں گئے تو میزائل سے جواب دیا جائے گا ۔

مظاہروں کے شرکاء نے شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عراق چھوڑ کر جاؤ ورنہ ہم آپ کو ملک چھوڑنے پر مجبور کریں گے۔

یاد رہے کہ عراقی ایوان نمائندگان نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق قرارداد کو منظوری دے دیا تھا، تاہم عراقی عوام نے گذشتہ سال لاکھوں مظاہرین کے ساتھ امریکی افواج کے انخلا کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .