۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
نوری المالکی رئیس ائتلاف دولت قانون عراق

حوزہ / الاتحاد الائنس عراق کے سربراہ ، نوری المالکی نے کہا کہ امریکہ، عراق کا خیر خواہ جب تک ہے کہ عراق امریکہ سے وابستہ رہے اور عراق میں کوئی مستقل حکومت قائم نہ ہو ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق الاتحاد الائنس کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا کہ امریکہ، عراق کا خیر خواہ جب تک ہے کہ عراق امریکہ سے وابستہ رہے اور عراق میں کوئی مستقل حکومت قائم نہ ہو ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ امریکہ نے جنگ کے دوران ہتھیار خریدنے کی اجازت نہیں دی ، مزید کہا کہ امریکہ ، دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہے، انہوں نے احتجاجی مظاہروں کا مؤقف اختیار کرکے اپنے کو رسوا کر دیا ہے ۔

المالکی نے کہا کہ جب الانبار میں مظاہروں کا سلسلہ ایک سال تک جاری رہا تو واشنگٹن نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

الاتحاد الائنس کے سربراہ نے کہا کہ بعید نہیں ہے کہ ٹرمپ اور بائیڈن کے مابین موجودہ تنازعات کی وجہ سے ، امریکہ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا جیسا کہ گورباچوف کے ساتھ ہوا تھا۔ پرامن طریقے سے اقتدار کی عدم منتقلی پر ٹرمپ کے اصرار سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے خاتمے کا خدشہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .