۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم ایران

حوزہ/جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے اپنے ایک بیانیہ میں حشد الشعبی عراق کے آفس پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے اپنے ایک بیانیہ میں حشد الشعبی عراق کے آفس پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ بغداد میں رونما ہوا حالیہ حادثہ امریکا کی سازش و فتنہ گری ہے کہ اس نے جشد الشعبی کے محاہدین و حزب اللہ عراق کتائب کے افراد کو گرفتار کرنا ایک عراقی مخالف و سامراجی اقدام تھا جو حشد الشعبی مجاہدین کے فوری اقدام کے ذریعہ ختم ہوا اور امریکا کو عراقی عوام کے قدرت کا احساس ہوا۔

اس میں بیان ہوا ہے کہ اگر چہ یہ حادثہ عراق میں رونما ہوا ہے اور عراق کا اندرونی معاملہ ہے لیکن عوامی رضاکار مجاہدین اور عراق کے مستقامتی محاذ کے خلاف کسی بھی طرح کا دباو و فتنہ کا اثر عالمی سطح پر سنگین نتائج پیش آئے نگے ۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم عراق کے سیاسی پارٹی اور عوام کو فتنہ کے مقابلہ میں ہوشیار و بیدار رہنے کی دعوت کرتا ہے اور اعلان کرتا ہے کہ جو قدم بھی عراق کی آزادی و مفاد کے لئے خطرہ ہے اورامریکا کے قدم کو علاقے اور عراق میں مضبوط کر رہا ہے وہ سامراجی و فتنہ گرانہ اقدام ہے ۔

اگر عراق کے پارلیمینٹ کی طرف سے غیر ملکی و مخصوص امریکی فوج کے خروج کے قانون پر عمل نہیں ہوتا ہے تو اسی طرح عراق میں فساد و فتنہ گری دیکھنے کو ملے گا ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .