۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
حشد الشعبی

حوزہ / عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے حکم کے مطابق فالح الفیاض کو حشد الشعبی فورسز کے سربراہ کی حیثیت سے مقرر کردیا گیا ہے. 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے فالح الفیاض کو حشد الشعبی فورسز کے سربراہ کی حیثیت سے مقرر کردیا ہے. 

اس حکم نامے  میں کہا گیا ہے کہ عوامی مفاد ، وزیر اعظم ، مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی رضامندی سے اور ملکی آئین  کی بنیاد پر ، مندرجہ ذیل فیصلہ کیا گیا ہے :


1 : فالح فیصل فہد الفیاض کو  عوامی تحریک <حشد الشعبی > کے سربراہ کی حیثیت سے مقرر کردیا جائے ۔

2 : یہ حکم صادر کئے جانے کے بعد سے ہی ، لاگو ہو گا. 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عراقی عوامی تحریک (حشد الشعبی)عراق کی مسلح افواج میں سے ایک ہے اور اسے آیت اللہ العظمی سیستانی کے جہاد سے متعلق فتویٰ جاری کرنے اور داعش کے خلاف جنگ کے بعد سے 2014 میں تشکیل دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ فالح فیصل فہد الفیاض اس سے قبل عراقی قومی سلامتی کونسل کے مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے اور اب وزیراعظم الکاظمی نے قاسم الاعرجی کو عراقی قومی سلامتی کونسل کے مشیر  مقرر کردیا ہے.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .