۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مصطفی الکاظمی نخست وزیر عراق

حوزہ / جہاد کفائی فتویٰ کے اجراء کے ایک سال مکمل ہونے کی تقریب کے موقع پر ، عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے کہا کہ :آیت اللہ سیستانی کے فتوے نے داعش گروپوں کے پھیلاؤ کو روک دیا ، اس کی مجرمانہ سازشوں کو بے نقاب کردیا اور  عراق کو داعش کی سیاہ کاریوں  سے بچا لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی نمائندہ  کے مطابق ، عراقی وزیراعظم  مصطفی الکاظمی نے جہاد کفائی فتویٰ کے اجراء کے ایک سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب  کے موقع پر کہا کہ : آیت اللہ العظمی سیستانی کے فتوے نے داعش گروپوں کے پھیلاؤ کو روک دیا ، اس کی مجرمانہ سازشوں کو بے نقاب کردیا اور  عراق کو داعش کی سیاہ کاریوں  سے بچا لیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں حشد الشعبی  کا قیام اس حساس  موڑ پر بہترین فیصلہ تھا.
اس فیصلے کے بعد حشد الشعبی (عوامی تحریک) نے بہت سے مقبوضہ علاقوں کی گرفت اور آزادی میں کامیابی کا فیصلہ کن کردار ادا کیا اور یکے بعد دیگرے فتوحات حاصل کیں۔

الکاظمی نے مزید کہا کہ : آیت اللہ العظمی سیستانی کے فتویٰ نے قومی جذبے اور وطن کی حمایت میں لوگوں کی شراکت کی تحریک میں نمایاں کردار ادا کیا  اور ہماری قوم نے  یکے بعد دیگرے فتوحات  حاصل کرتے ہوئے  داعش کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا  اور عراق کو دہشت گردوں کی غلاظت سے ہمیشہ کے لئے پاک کر دیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .