۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیۃ اللہ سیستانی کے جہاد کفائی کے تاریخ ساز فتوی کے صدور کو 8 سال مکمل

حوزہ/ 13جون 2014 کو نجف اشرف میں موجود آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے عراق اور مشرق وسطی کو اب تک کے بدترین دہشت گردوں اور عالم انسانیت کے لیے سب سے خطرناک نام نہاد جہادیوں سے بچانے کے لیے جہاد کفائی کا تاریخی فتوی صادر کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،13جون کا دن پورے عالم انسانیت اور اہل عراق کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج سے آٹھ سال پہلے 13جون 2014 کو نجف اشرف میں موجود آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے عراق اور مشرق وسطی کو اب تک کے بدترین دہشت گردوں اور عالم انسانیت کے لیے سب سے خطرناک نام نہاد جہادیوں سے بچانے کے لیے جہاد کفائی کا تاریخی فتوی صادر کیا، اس فتوی کو روضہ مبارک امام حسین(ع) کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی نے جمعہ کے خطبہ کے دوران بیان کیا۔

عراق کے سرکاری اعداد شمار اور ریکارڈ کے مطابق اس فتوی کے صدور کے بعد عراق کے تقریبا 35لاکھ مومنین نے رضاکارانہ طور پر اس جنگ میں شرکت کے لیے اندراج کروایا۔

جس فتوی کے بعد عراقی عوام باہر نکل کر میدان جنگ میں آئی اور داعش کو عراقی علاقوں سے باہر نکلنے پہ مجبور کر دیا۔ اس فتوی کے صادر ہونے کے بعد عراقی مومنین نے ہر جگہ داعش کو شکست فاش سے دوچار کیا اور بہادری اور قربانی کی لازوال داستانیں رقم کیں۔

اس تاریخی فتوی کے صدور کے اٹھ سال مکمل ہونے کے حوالے سے عراق میں ہر جگہ شھداء، زخمیوں اور داعش سے بر سرِ پیکار مومنین کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .