۱۰ تیر ۱۴۰۳ |۲۳ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 30, 2024
آية الله العظمى السيستاني يستقبل المتولي الشرعي للعتبة الحسينية

حوزہ/ حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبدالمہدی کربلائی نے آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے نمائندے اور حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبدالمہدی کربلائی نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے ملاقات کی۔

آیت اللہ سیستانی نے مختلف شعبوں بالخصوص شہریوں کو صحت اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے میں شیخ کربلائی کی شاندار کاوشوں کو سراہا۔

آیت اللہ سیستانی نے چند روز قبل صوبہ بصرہ میں شروع ہونے والے مختلف منصوبوں کا خیرمقدم کیا اور شیخ کربلائی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کامیابی اور کامرانی کے لیے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .