۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حوزہ نیوز ایجنسی کو عید غدیر ایوارڈ سے نوازا گیا

حوزہ/ دینی اور ثقافتی خدمات کے اعتراف اور صحافتی تعاؤن کے پیش نظر حوزہ نیوز ایجنسی اردو کے چیف ایڈیٹر مولانا سید محمود حسن رضوی کو عید غدیر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ دینی اور ثقافتی خدمات کے اعتراف اور صحافتی تعاؤن کے پیش نظر حوزہ نیوز ایجنسی اردو کے چیف ایڈیٹر مولانا سید محمود حسن رضوی کو دفتر نمایندگی مرجع اعلیٰ دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ لکھنو کے زیر نگرانی احیوا امرنا ٹرسٹ کی جانب سے جامعۃ الرسالۃ الالہیہ سلیم پور میں انصار المہدی علیہ السلام کانفرنس میں مرجع اعلیٰ دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے اتر پردیش میں وکیل حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید اشرف علی غروی کے ذریعہ عید غدیر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مولانا سید محمود حسن رضوی کی عدم موجودگی کے سبب ان کی نیابت میں یہ ایوارڈ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے حاصل کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .