۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
سیستانی

حوزہ/ باب مدینۃ العلم امیرالمومنین امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کے یوم ولادت (13 رجب المرجب 1444 ہجری) کے پر مسرت موقع پر دفتر نمایندگی مرجع اعلیٰ دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف آن لائن شعبہ استفتاءات کا آغاز کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شعبہ استفتاءات دفتر نمایندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف لکھنو ہندوستان نے اپنے ایک اعلامیہ میں شرعی احکام سے متعلق شعبہ استفتاءات کے افتتاح کا اعلان کیا ہے۔جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم الله الرحمٰن الرحیم

عليكم بالتفقه في دين الله ولا تكونوا أعرابافإنه من لم يتفقه في دين الله لم ينظر الله إليه يوم القيامة ولم يزك له عملا

دین الھی کی بصیرت حاصل کرنا تم پر واجب ہے تاکہ تم لوگ غیر مہذب صحرا نشینوں کی طرح بے بصیرت نہ ہو جاؤ اس لئے کہ جس کے پاس دینی بصیرت نہیں ہوگی روز قیامت خدا نہ اس کی طرف رخ کرے گا اور نہ ہی اس کے عمل کی قدر کرےگا ( حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام)

باب مدینۃ العلم امیرالمومنین امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کے یوم ولادت (13 رجب المرجب 1444 ہجری) کے پر مسرت موقع پر دفتر نمایندگی مرجع اعلیٰ دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف آن لائن شعبہ استفتاءات کا آغاز کر رہا ہے۔

لہذا مرجع اعلیٰ دام ظلہ کے مقلدین مندرجہ ذیل نمبر پر میسج/وہاتس ایپ/ ٹیلی گرام/فیس بک انباکس کے ذریعہ اپنے سوالات کے جوابات حاصل کر سکتے ہیں۔

+91 6386 399 667

نوٹ: سوالات مقالہ اور خط کے بجائے واضح اور مختصر تحریر کر کے بھیجیں۔

شعبہ استفتاءات دفتر نمایندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف لکھنو ھندوستان

شرعی احکام سے متعلق شعبہ استفتاءات کا افتتاح

تبصرہ ارسال

You are replying to: .