۲۹ فروردین ۱۴۰۳ |۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 17, 2024
آیت الله علوی گرگانی

حوزہ/ آیۃ اللہ العظمیٰ حاج آقای سید محمد علی علوی گرگانی رضوان اللہ تعالیٰ مکتب اہلبیت علیہم السلام کے عظیم مبلغ اور پاسبان، معلم اور مربی تھے۔ آپ نے کئی دہائی تک طلاب حوزہ علمیہ کی تربیت کی اور ایتام آل محمد علیہم السلام کی کفالت فرمائی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد علی علوی گرگانی کی رحلت پر مولانا صفی حیدر زیدی،سکریٹری تنظیم المکاتب نے تعزیت پیش کی جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

تعزیتی پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی کہ عالم ربانی، فقیہ صمدانی، اسوۂ علم و فقاہت، پاسبان دین و مذہب مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حاج آقای سید محمد علی علوی گرگانی رضوان اللہ تعالیٰ نے رحلت فرمائی۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

رحمٰن و رحیم اور ارحم الراحمین پروردگار کی آپ پر رحمت ہو کہ آپ کی با برکت اور پاکیزہ زندگی احیاء امر اہلبیت علیہم السلام میں بسر ہوئی۔

آیۃ اللہ العظمیٰ حاج آقای سید محمد علی علوی گرگانی رضوان اللہ تعالیٰ مکتب اہلبیت علیہم السلام کے عظیم مبلغ اور پاسبان، معلم اور مربی تھے۔ آپ نے کئی دہائی تک طلاب حوزہ علمیہ کی تربیت کی اور ایتام آل محمد علیہم السلام کی کفالت فرمائی۔

دین اسلام اور مذہب اہلبیت علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج اور دفاع میں جہاں طلاب کو زیور تعلیم و تربیت سے آراستہ کیا وہیں اس سلسلہ میں مختلف عناوین پر کتابیں بھی تالیف فرمائی۔

آپ آیۃ اللہ العظمیٰ بروجردی، آیۃ اللہ العظمیٰ سید محسن الحکیم، آیۃ اللہ العظمیٰ سید روح اللہ موسوی امام خمینی، آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد رضا گلپایگانی اور آیۃ اللہ العظمیٰ سید ابوالقاسم خوئی رضوان اللہ علیہم کے شاگرد تھے۔
آپ رہبر کبیر انقلاب امام خمینی قدس سرہ اور آپ کی تحریک انقلاب کے سرگرم رکن تھے۔حق بیانی۔بیباکی۔ صراحت لہجہ شجاعت۔بلا خوف لومة لائم اظہار نظر۔سادگی۔علم دوستی۔انکساری آپ کے کچھ خصوصایات تھے۔جو مرجعیت کی لازمی شرائط ہیں۔آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت عظیم دینی، مذہبی، علمی، حوزوی اور ملی عالمی خسارہ ہے جس کی بھرپائی ممکن نہیں۔ بارگاہ معبود میں دعا ہے کہ رحمت و مغفرت نازل فرمائے اور اعلیٰ علیین میں بلند مقام مرحمت فرمائے۔

ہم اس عظیم مصیبت پر سوگوار ہیں اور اپنے مولا و آقا حضرت ولی عصر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف، اسلامی انقلاب کے عظیم قائد آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دام ظلہ الوارف، علمائے اعلام، آیات عظام، مراجع کرام، حوزات علمیہ اور سوگوار کنبہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

سوگوار

(مولانا) سید صفی حیدر زیدی
سکریٹری تنظیم المکاتب

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .