حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ ثقلین قم کے آساتیذ و طلاب کا آیۃ اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛
هوالباقی
بسم الله الرحمن الرحیم
« إنا لله و إنا إلیه راجعون»
إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِي الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا يَسُدُّهَا شَيْءٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کی حرمت کے غیور محافظ و پاسبان، حق اور احکام الٰہی کے دفاع کی گویا زبان، خادم حضرت ولی عصر عج ،فقیہ اور مرجع حضرت آیت الله العظمیٰ صافی گلپائیگانی قدس سرہ الشریف حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث لقاءاللہ کی منزل پر فائز اور عالم تشیع کو غمزدہ کرگئے۔
آپ ایک عظیم الشان مرجع اور عالم باعمل معلم ،دانشور اور بہترین مربی تھے۔آپ کی بابرکت زندگی اخلاق اہلبیت علیہم السلام سے مملو ،تعلیم وتعلم،تحقیق،تالیف،شاگردوں کی تربیت،نصیحت ،خیرخواہی اورہدایت سے پرُ تھی۔آپ انقلاب اسلامی کے سچے ہمدرد اور ہمیشہ نظام اسلامی کے حمایت میں پیش پیش رہے۔
ہم حوزہ علمیہ ثقلین قم کی جانب سے آپ کی اس جانگداز رحلت پر حضرت امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، رہبر معظم انقلابِ اسلامی اورآپ کے معززخاندان دیگر مراجع تقلید، علماء، فضلاء، اساتید، طلاب اور اہلبیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔
خداوندمتعال سے دعا ہے کہ آپ کو جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور آپ کے درجات میں بلندی عطا فرمائے۔آمین
شریک غم: حوزہ علمیہ ثقلین قم المقدسہ