۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا سید نصرت علی جعفری 

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید نصرت علی جعفری نے اپنے ایک پیغام میں آیۃ اللہ العظمی سید محمد سعید طباطبائی الحکیم، مولانا ابن علی واعظ، مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی اہلیہ اور مولانا سید بیدار حسین کی خبر ارتحال پر تعزیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید نصرت علی جعفری وکیل مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ جوادی آملی دام ظلہ الوارف نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ ایام عزائے حسینی میں مرجع عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمی سید محمد سعید طباطبائی الحکیم کی اچانک رحلت کی خبر نے عالم تشیع کو مزید سوگوار کر دیا۔ اللہ کا عبد صالح، عالم و مجاہد، مجتہد و مدافع مذہب، کفیل ایتام آل محمد علیہم السلام کی رحلت ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اللہ اعلیٰ علیین میں شمار کرے۔ آمین

ابھی اس غم میں آنسو رکے نہ تھے کہ استاد الاساتذہ اسوۃ الادباء نجم الواعظین مولانا ابن علی واعظ رحمۃ اللہ علیہ کی وفات میں آنسو ابل پڑے۔ اللہ ان کو شہدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے جملہ پسماندگان، وابستگان، عقیدتمندان، شاگردان خصوصا برادران محترم حجج اسلام مولانا رضا حیدر سعیدی صاحب، شاہوار حیدر سعیدی صاحب، مولانا سعید حیدر سعیدی صاحب اور مولانا محمد باقر رضا سعیدی سلمہ کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے۔ 

ملت انہیں غم میں مبتلا تھی کہ سربراہ تحریک دینداری، بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی اہلیہ جو مرحوم کی نیکیوں میں برابر کی شریک تھیں انکی وفات نے غم کو دوبالا کر دیا۔

ہم ابھی اسی غم میں غمزدہ تھے کہ استاد الاساتذہ مولانا سید بیدار حسین صاحب قبلہ پرنسپل جامعہ سلطانیہ نے داغ فراق دے دیا۔ 

اس دور قحط الرجال میں یہ فراق کسی گھر اور خاندان کا نہیں بلکہ پوری ملت کا عظیم خسارہ ہے۔ مالک رحم کرے، مغفرت فرمائے۔ اعلی علیین میں جگہ کرامت فرمائے۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .