۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
مولانا شبیب حسینی

حوزہ/ حجۃ الاسلام مولانا ڈاکٹر سید محمد شبیب حسینی دولہی پوری(بنارس) ابن حجۃ الاسلام مولانا سید قیصر حسین نجفی دولہی پوری کی کورٹ سے ضمانت عرضی منظور ہو گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف ذاکر و شاعر اہل بیت علیہم السلام مولانا سید نصیر الحسن رضوی المتخلص بہ نصیر اعظمی کی اطلاع کے مطابق حجۃ الاسلام مولانا ڈاکٹر سید محمد شبیب حسینی دولہی پوری(بنارس) ابن حجۃ الاسلام مولانا سید قیصر حسین نجفی دولہی پوری کی کورٹ سے ضمانت عرضی منظور ہو گئی ہے۔

اس موقع پر حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی واعظ ترجمان مجمع علماء و واعظین پوروانچل (اترپردیش) ہندوستان نے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر اورا مام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا کرم ہے جس کے سبب بے قصور عالم دین کوقریب چھ ماہ قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے کے بعد گذشتہ روز کورٹ سے رہائی منظور ہو گئی ہے۔

اس خوشی کے موقع پر ان تمام مخلص و ہمدرد حضرات اور مذہبی و تعلیمی اداروں کا تہ دل سے شکریہ جنھوں نے مولانا موصوف کی رہائی کے لئے حتی المقدور سعی و کوشش اور دعاؤں کا اہتمام کیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .