۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
شبیب حسینی

حوزہ/ مجمع علماءوواعظین پوروانچل نے مولانا ڈاکٹر محمد شبیب حسینی کی رہائی کے لئے علمائے کرام اور مومنین سے دعا کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ حجۃ الاسلام مولانا قریب ڈھائی ماہ سے جیل میں قید و بند کی صعوبتیں، تکلیفیں جھیل رہے ہیں،خدا گواہ ہے مولانا کی گرفتاری سے ہمارے قلوب مجروح اور مغموم و محزون ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علماءوواعظین پوروانچل نے مولانا ڈاکٹر محمد شبیب حسینی کی رہائی کے لئے علمائے کرام اور مومنین سے دعا کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ حجۃ الاسلام مولانا ڈاکٹرسید محمد شبیب حسینی شبیب ؔدولہی پوری قریب ڈھائی ماہ سے جیل میں قید و بند کی صعوبتیں، تکلیفیں جھیل رہے ہیں،خدا گواہ ہے مولانا ڈاکٹرسید محمد شبیب حسینی کی گرفتاری سے ہمارے قلوب مجروح اور مغموم و محزون ہیں۔

مجمع علماءوواعظین پوروانچل کی جانب سے جاری کردہ پیغام حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

’’ تم کیا بہترین امت ہو جو لوگوں (کی ہدایت) کے لئے ظاہر کی گئی، تم بھلائی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو‘‘(سورہ آل عمران،آیت ۱۱۰)

قرآن اور احادیث میں علماء کی عظمت و فضیلت اور احترام و اکرام کی بہت تاکید کی گئی ہے یہ دین کے منارے، شریعت کے امانتدار اور امام عصر عجل اللہ فرجہ الشریف کے نائب ہیں۔اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ علمائے کرام حقیقی معنوں میں سماج و معاشرہ کی اصلاح کے اولین ذمہ دار اور انسانیت کے حقیقی بہی خواہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے کاندھوں پر عوام کو سیدھی راہ دکھانے کی ذمہ داری رکھی ہے اور کتاب و سنت کی توضیح و تفسیر اور دعوت و ارشاد کا فریضہ عائد کیا ہے ۔

نہایت رنج و افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ حجۃ الاسلام مولانا ڈاکٹرسید محمد شبیب حسینی شبیب ؔدولہی پوری قریب ڈھائی ماہ سے جیل میں قید و بند کی صعوبتیں ،تکلیفیں جھیل رہے ہیں۔خدا گواہ ہے مولانا ڈاکٹرسید محمد شبیب حسینی کی گرفتاری سے ہمارے قلوب مجروح اور مغموم و محزون ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .