حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ نے بہار مظفرپور میں تحفظ اوقاف کی تحریک کے روح و رواں مولانا شبیب کاظم کی گرفتاری پر ایک مذمتی بیان جاری کرتے یوئے مولانا موصوف کو جلد رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
"سیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون"
گزشتہ چند دن قبل شہر مظفر پور، بہار میں تحفظِ اوقاف کی تحریک چلانے والے عالمِ دین مولانا سید شبیب کاظم صاحب قبلہ کو شیعہ وقف بورڈ بہار کے زمین مافیاؤں کے اشارے پر نازیبا بے بنیاد الزامات کو بنیاد قرار دیتے ہوئے بہار کی ریاستی حکومت کی پولیس نے بہت ہی شرمناک انداز میں گرفتار کرلیا۔
ہم اراکین آندھرا پردیش شیعہ علماء اس ظالمانہ گرفتاری کی سخت الفاظ میں پُرزور مذمت کرتے ہوئے حکومتِ بہار سے جلد از جلد باعزت رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
صدر و اراکینِ آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ
صدر: سید عباس باقری
نگرم