۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیعہ علما اسمبلی

حوزہ/ مولانا شبیب کاظم کی موجودہ صورتحال کے سلسلے میں شیعہ علماء اسمبلی نے علمائے اعلام اور افاضل کرام کی خدمت میں چند گزارشات پیش کی ہیں جسے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا شبیب کاظم کی موجودہ صورتحال کے سلسلے میں شیعہ علماء اسمبلی نے علمائے اعلام اور افاضل کرام کی خدمت میں چند گزارشات پیش کی ہیں جسے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

جارہ کردہ گزارش کا متن حسب ذیل ہے:

اَللّهُمَّ فُکَّ کُلَّ اَسیرٍ، اَللّهُمَّ اَصْلِحْ کُلَّ فاسِدٍ مِنْ اُمُورِ الْمُسْلِمینَ

حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا شبیب کاظم گزشتہ دو ماہ سے جن حالات سے دوچار ہیں وہ حالات ہی کچھ کم اذیت ناک نہ تھے کہ ادھر موصوف کی علالت اور بغرض علاج اسپتال میں ان کی موجودگی کی تصاویر نے ہر بیدار ضمیر اور انصاف پسند فرد کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، جس سے متعلق علماء اعلام اور افاضل کرام بجا طور پر اپنے کرب، جذبات اور تشویش کا اظہار فرما رہے ہیں، فشکر اللہ سعیھم اسی کے ساتھ ساتھ بعض احباب ’’ دوسروں کے احتساب ‘‘ کا لہجہ بھی اختیار کئےہوئے ہیں۔

موجودہ صورتحال میں شیعہ علماء اسمبلی چند گزارشات علمائے اعلام اور افاضل کرام کی خدمت میں پیش کرنا ضروری سمجھتی ہے۔

۱۔ مولانا شبیب کاظم کے مسئلہ میں شیعہ علماء اسمبلی روز اول سے ہی فعال رہی ہےاور آج بھی کوشاں ہے،حقیر اور مولانا کلب جواد نےمظفرپور پہنچ کر طرفین سے ملاقات کی اورباہمی مفاہمت کے ذریعہ مسئلہ حل کئے جانے پر طرفین کو راضی کیا،(جس کی تفصیلات علماء کرام کی خدمت میں پیش کی جا چکی ہیں) اولین ترجیح مولانا کی رہائی کا مسئلہ تھا، اس سلسلہ میں کوششیں کی گئیں اور جاری ہیں،شیعہ علماء اسمبلی کے بعض اراکین نے ذاتی طور پر بھی کوششیں کیں اور کر رہے ہیں لیکن چونکہ اختلافات کافی پرانے ہیں ، مقدمات کی تعداد زیادہ ہے اس لئے پیچیدگی بھی زیادہ ہے۔

معاملہ عدالت میں زیر غور ہونے کی وجہ سے دیگر ذرائع کما حقہ موثر نہیں ہو رہے ہیں لیکن انفرادی و اجتماعی طور پر کوششیں جاری ہیں اور ان شاء اللہ موصوف کی با عزت رہائی تک جاری رہیں گی۔

۲۔ اس سلسلہ میں پٹنہ یا مظفرپور میں مختلف صوبوں ،علاقوں کے علماء کا اجتماع اہم کر دار ادا کر سکتا ہے،جو علما کرام اس اجتماع میں شرکت اور )دامے ،درمے) تعاون فرما سکتے ہیں وہ اپنے اسماء گرامی واٹساپ نمبر7042397820پر درج کرا دیں۔

۳۔ علماء کرام، قومی شخصیات خصوصاائمہ جمعہ سے گزارش ہے کہ مولانا شبیب کاظم کی گرفتاری اور ان کی صحت سے متعلق اپنی تشویش اور احتجاج کا اظہار اجتماعات اور میڈیا کے ذریعہ مناسب اور موزوں طریقہ سے کرتے رہیں، کم ازکم اجتماعی دعاوں کے ذریعہ موصوف کی رہائی میں اپنا کردار ادا فرمائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .