حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مظفر پور/ بہار میں تحفظ اوقاف کی تحریک کے روح و رواں مولانا شبیب کاظم کو پولیس نے ۱۳ مارچ کو لکھنؤ سے مظفر پور پہونچتے ہی گرفتار کرلیا ۔ان پر طرح طرح کے فرضی الزامات عائد کئے گئے ہیں کیونکہ وہ زمین مافیائوں کے خلاف تحفظ اوقاف کے لئے مسلسل تحریک چلاتے آرہے ہیں ۔ہتھکڑی پہنے ہوئے بھی مولانا شبیب کاظم خوف زدہ نظر نہیں آئے ۔
مولانا شیب کاظم کو ۱۱ فروری 2023 کو درج کرائے گئے ایک مقدمہ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیاہے ۔مقدمہ میں مولانا شبیب کاظم پر فرضی الزمات عائد کئے گئے ہیں کہ انہوں نے متولی مہدی عباس کے ساتھ گالم گلوچ اور مارپیٹ کی ۔ان پر قتل کی دھمکی کا مقدمہ بھی درج ہونے کی بات سامنے آرہی ہے جس کی مذمت کی جارہی ہے ۔ان کے ساتھ مرتضیٰ حسین بھی حراست میں لئے گئے ۔انکی گرفتاری کے خلاف شیعہ قوم میں نہایت غم و غصہ دیکھاگیا لیکن انتظامیہ زمین مافیائوں کے ساتھ کھڑی نظر آئی ۔