۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مولانا سید شمیم الحسن رضوی

حوزہ/ عمید جامعہ جوادیہ نے کہا کہ ہم حکومت بہار کے اس اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اعلی افسران سے سفارش کرتے ہیں کہ وہ مولانا شبیب کاظم کی رہائی کے لیے جلد اقدامات کرے تاکہ عالم تشیع کے لئے دلی تسکین کا باعث بنے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمید جامعہ جوادیہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید شمیم الحسن نے حکومت بہار سے مولانا شبیب کا ظم کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: دو روز قبل مظفرپور بہار میں رونما ہونے والے نامناسب واقعے سے دلی صدمہ ہے، ایک عالم دین کی گرفتاری عالم تشیع کیلئے زبردست بے آبروئی کا سبب ہے۔

انہوں نے کہا: ہم حکومت بہار کے اس اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اعلی افسران سے سفارش کرتے ہیں کہ وہ مولانا شبیب کاظم کی رہائی کے لیے جلد اقدامات کرے تاکہ عالم تشیع کے لئے دلی تسکین کا باعث بنے۔

عمید جامعہ جوادیہ نے مومنین بہار کو ایک اہم پیغام دیتے ہوئے کہا: مظفرپور کے مومنین سے گزارش کرتے ہیں باہمی اتحاد اور امن کی فضا قائم کریں، مولانا شبیبکاظم ایک عالم دین ہیں لہذا اپنے لہجے اور نہج گفتگو پر دھیان دیں اور "و جادلھم بالتی ھی احسن" پر عمل کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .