۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
شبیب حسینی + ابو القاسم رضوی

حوزہ/ انہوں نے کہا: ہم ہندوستان میں رہنے والے علمائے کرام سے درخواست کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں قانونی کاروائی کریں اور جلد سے جلد ان کی رہائی کے لئے انتظام کریں اور اس سلسلے میں اپنا کردار نبھائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ میلبرن آسٹریلیا و صدر شیعہ علماء کونسل حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوی نے مولانا ڈاکٹر سید محمد شبیب حسینی صاحب کی گرفتاری کے سلسلہ میں اپنا ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے علمائے کرام اور قوم کے با رسوخ افراد سے کہا کہ سب متحد ہو کر مولانا کی رہائی کے کئے کوشش کریں۔

حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوی نے کہا: مولانا سید محمد شبیب حسینی کی گرفتاری کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا، ہم ہندوستان میں رہنے والے علمائے کرام سے درخواست کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں قانونی کاروائی کریں اور جلد سے جلد ان کی رہائی کے لئے انتظام کریں اور اپنا کردار اس سلسلے میں نبھائیں۔

امام جمعہ میلبرن آسٹریلیا نے مزید کہا:ایسے حالات میں ضروری ہے کہ علمائے کرام آپسی اختلافات کو نظر انداز کرتے ہوئے مولانا کی رہائی کے لئے کوشش کریں، ان برے حالات میں مولانا موصوف کا ساتھ دیں اور تمام شیطانی سازشوں کو ناکام بنا دیں، اگر سب نے متحد ہو کر قانونی طریقے سے کوشش کی یقیناً یہ محنت رنگ لائے کی اور مولانا جلد سے جلد رہا ہو جائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .