۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
میلبورن

حوزہ/ امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا و صدر شیعہ علماء کونسل آف آسٹریلیا: جنت البقیع کو فی الفور تعمیر کیا جائے زیارت کی آزادی دی جائے اور سعودی حکومت مسلمانوں پر وہابی اسلام اور یہودی تہذیب نہ مسلط کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق، امام بارگاہ قائم و آسٹریلین ہیومن رائٹ کمیشن (Australian human right commission ) کی جانب سے انہدام جنت البقیع کے 99 پورے ہونے پر 10 مئی2022 منگل کے دن آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں مجلس عزا و احتجاجی جلسے کا انعقاد امام بارگاہ قائم میلبرن آسٹریلیا میں کیا گیا۔

مقامی مومنین نے سب سے پہلے امام بارگاہ میں مجلس عزا کو خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوي نے تاریخ وہابیت اور انکے جرائم کا تفصیلی ذکر کیا اور بقیع میں موجود قبور اہل بیت (ع) اور فضائل اہل بیت ع بیان کئے فوری جنت البقیع و جنت المعلی کی تعمیر کا مطالبہ کیا اور شیعوں کو انکے حقوق دیئے جائیں اور ساتھ سعودی حکومت پچھلے جرائم کے لئے عالم اسلام سے معافی مانگے۔

مولانا نے یو این اور دنیا کی انسانی حقوق کی چمپیئن تنظیموں اور اداروں سے سوال کیا اب تک سعودی حکمرانوں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں ہوئی۔

مولانا نے نوجوانوں سے کہا آپ لوگ سوشل میڈیا پر اس ایشیو کو عام کیجئے لوگوں میں بیداری کی تحریک شروع کریں petitions سائن کیجئے مسلم غیر مسلم سب کو ساتھ لے کر چلئے رسول کی بیٹی جناب فاطمہ (ع) و امام حسن (ع) و امام زین العابدین (ع) و امام محمد باقر (ع) و امام جعفر صادق (ع) و اہل بیت رسول ص و ازواج و اصحاب رسول ص کی قبروں کو فی الفور تعمیر کیا جائے زیارت کی آزادی دی جائے اور مسلمانوں پر وہابی اسلام اور یہودی تہذیب نہ مسلط کرے مجلس کے بعد نوحہ خوانی ہوئی اور اس کے بعد مومنین نے باہر شمعیں روشن کیں اور باہر پلے کارڈز کے ساتھ شرکاء نے احتجاج کیا بچوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی باہر مولانا نے پہلے اردو اس کے بعد انگریزی میں خطاب کیا احتجاجی جلسے کا اختتام دعا پر ہوا۔

ان کروڑوں قمقموں کی روشنی کا کیا کروں
نور کے خالق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چراغ قبر زہرا چاہئیے

مصدق لاکھانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .