۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
آسٹریلین ہیومن رائٹ کمیشن

حوزہ/حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوي نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت سے احترام قبور و زیارت قبور کی اہمیت بیان کی ساتھ ہی اسے دینی و ثقافتی ورثہ قرار دیا اور اسکی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ساتھ ہی حرمین شریفین کی نظارت عالم اسلام کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہود و سعود دونوں ایک ہیں لہذا عالم اسلام کو انکے خلاف متحد ہونے کا مشورہ دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آسٹریلین ہیومن رائٹ کمیشن (Australian human right commission ) کی جانب سے انہدام جنت البقیع کے ۹۸ سال پورے ہونے پر 21 مئی 2021 ہفتہ کے دن آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ایک احتجاجی جلسے کا انعقاد امام بارگاہ پنجتن میں کیا گیا مقامی مومنین نے سب سے پہلے شمع روشن کی اور نوحہ خوانی کی گئی۔

ان کروڑوں قمقموں کی روشنی کا کیا کروں
نور کے خالق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چراغ قبر زہرا چاہئیے

مصدق لاکھانی 

اسکے بعد حجۃ الاسلام مولانا كميل مہدوہ صاحب نے عظمت اہل بیت قرآن و حدیث سے بیان کی پھر سڈنی سے اہل سنت عالم دین مولانا شہر یار قباد نے آن لائن خطاب کیا اور آپ نے امت کی بے حسی کا شکوہ کیا کہ اہل بیت علیہم السلام اور اصحاب کی قبریں ویران ہیں اور آل سعود کے محلات آباد ہیں۔
پھر میلبرن سے جواد رضوي صاحب نے جنت البقیع کے عنوان سے اپنی تازہ نظم پیش کی پھر سڈنی سے حجۃ الاسلام مولانا سید سبطین حسنی صاحب نے وہابیت کی تاریخ و آل سعود کے بمظالم بیان کئے انکے بعد سڈنی سے حجۃ الاسلام مولانا سيد شعيب نقوي سے اپنی تقریر میں احترام قبور اور اہل بیت علیہم السلام کی مظلومیت بیان کی۔

آخر میں حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوي نے انگریزی میں خطاب کیا آپ نے قرآن و سنت سے احترام قبور و زیارت قبور کی اہمیت بیان کی ساتھ ہی اسے دینی و ثقافتی ورثہ قرار دیا اور اسکی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ساتھ ہی حرمین شریفین کی نظارت عالم اسلام کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہود و سعود دونوں ایک ہیں لہذا عالم اسلام کو انکے خلاف متحد ہونے کا مشورہ دیا۔آخر میں جلسہ دعا پر تمام ہوا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .