۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا اصغر اعجاز قائمی

حوزہ/ نجات کے لئے کشتی پر سوار ہونا ضروری ہے۔ ساحل پر کھڑے ہوکر کشتی کی خوبصورتی کی تعریف کرنے سے نجات نہیں مل سکتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رسول اللہ نے اپنے اہل بیت کو کشتی نوح سے تشبیہ دی ہے۔ نجات کشتی میں سوار ہونے کے نتیجے میں ملے گی ساحل پر کھڑے ہوکر کشتی کی تعریف کرنے سے کام چلنے والا نہیں ہے۔

اہل بیت (ع) سے محبت کے زبانی دعوے کافی نہیں، مولانا اصغر اعجاز قائمی

امروہا کے محلہ قاضی گل کے عزاخانہ مسمات چھجی میں ایصال ثواب کی ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر اصغر اعجاز قائمی نے قرآن کی مختلف آیات کی روشنی میں ثابت کیا کہ جن الولامر کی اطاعت کا حکم دیا گیا یا جن صادقین کے ساتھ ہونے کی مومنین کو تلقین کی گئی ہے وہ رسول اللہ کے اہل بیت ہی ہیں اور رسول نے اپنےاہل بیت کو کشتی نجات قرار دیا ہے۔

اہل بیت (ع) سے محبت کے زبانی دعوے کافی نہیں، مولانا اصغر اعجاز قائمی

مولانا قائمی نے کہا کہ نجات کے لئے کشتی پر سوار ہونا ضروری ہے۔ ساحل پر کھڑے ہوکر کشتی کی خوبصورتی کی تعریف کرنے سے نجات نہیں مل سکتی۔ مولانا قائمی نے کہا کہ کشتی پر سوار ہونے سے مراد اہل بیت نبی سے محبت اور انکے نقش قدم پر چلنا ہے۔

اہل بیت (ع) سے محبت کے زبانی دعوے کافی نہیں، مولانا اصغر اعجاز قائمی

مجلس کا اہتمام شہر کے ایک ممتاز خانوادے کی فرد حسن علی خاں کے چہلم کے موقع پر کیا گیا تھا۔ مجلس میں سوز خوانی سید سبط سجاد اور انکے ہمنواؤں نے کی۔ مجلس میں مومنین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .