حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میلبورن آسٹریلیا کے امام جمعہ والجماعت حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا آقای مھدی مھدوی پور کے انکے داماد اور نواسی کے کار حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:
انا لله وانا الیه راجعون
رضا بقضاءه و تسليما لأمره
ولی فقیہ الحاج حجة الاسلام والمسلمين آقای مہدوی پور کے جواں
سال داماد اور
معصوم نواسی کی مشہد کے راستے میں پیش آنے والے دردناک
حادثے میں جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی سن کر بے حد افسوس ہوا
میں آقای مہدوی پور اور انکے خانوادہ کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہوں
کریم مرحومین کے درجات بلند فر مائے جواد اہل بیت ع میں جگہ دے اور تمام متعلقین کو صبر جمیل عطا فر مائے اور انکی زخمی بیٹی کو شفا ئے عاجلہ و کاملہ عطا فر مائے
آمین
سید ابوالقاسم رضوی
امام جمعہ میلبورن
آسٹریلیا