ہفتہ 24 جولائی 2021 - 02:02
مولانا ابوالقاسم رضوی شیعہ امام کونسل آسٹریلیا کے صدر منتخب

حوزہ/ آسٹریلیا میں شیعہ امام کونسل (Shia Imams (Council of Victoria Australia ) کا قیام عمل میں آیا ہے اور حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابوالقاسم رضوی امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا کو اتفاق رائے سے اس کونسل کا صدر منتخب کیا گیا ہے اس تنظیم میں ہندوستان، پاکستان، افغانستان، ایران، عراق اور لبنان کے علماء اپنے مراکز اور اداروں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آسٹریلیا کا نام آتے ہی ذہن میں ایک تصویر ابھرتی ہے اور زبان پر بے ساختہ ایک ہی نام آتا ہے حجۃ الاسلام والمسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوي صاحب، جو گزشتہ 16سالوں سے وہاں پر مذہب حقہ کی تبلیغ میں مشغول ہیں اور اپنی سادگی، تواضع، بردباری، بصیرت کے لئے اپنوں اور غیروں سبھی میں مقبول ہیں۔

پچھلے دنوں آسٹریلیا میں شیعہ امام کونسل (Shia Imams (Council of Victoria Australia ) کا قیام عمل میں آیا ہے اور حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابوالقاسم رضوی امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا کو اتفاق رائے سے اس کونسل کا صدر منتخب کیا گیا ہے اس تنظیم میں ہندوستان، پاکستان، افغانستان، ایران، عراق اور لبنان کے علماء اپنے مراکز اور اداروں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اس بات کو لے کر لوگوں میں کافی خوشی کا ماحول ہے اور آسٹریلیا سمیت ہندوستان و پاکستان کے لوگ مولانا ابوالقاسم رضوی صاحب کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور مولانا کی صحت اور طول عمر کے لئے دعائیں دے رہے ہیں۔ اور ساتھ ہی یہ امید بھی کر رہے ہیں کہ ان شاء اللہ دنیا کے اس خطے میں، آپ کی قیادت میں دین حقہ کی صحیح تصویر دنیا کے سامنے جائے گی۔

اس عظیم موقع پر معروف خطیب مولانا صادق حسن صاحب قبلہ نے مولانا سید ابوالقاسم رضوی صاحب کے انتخاب کو بہترین انتخاب قرار دیا اور مولانا سید ابوالقاسم رضوی صاحب اور انکی کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مسلسل تعاون کا وعدہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ مجلس عاملہ میں حجۃ الاسلام شيخ كميل مہدوی صاحب و حجۃ الاسلام ڈاکٹر رحیم لطیفی اور حجۃ الاسلام شيخ ابو مہدی شيخ حسام شامل ہیں۔

مولانا ابوالقاسم رضوی شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا کے صدر منتخب

مولانا ابوالقاسم رضوی شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا کے صدر منتخب

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .