حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں/ شیعہ علماء کونسل صوبہ جموں کی ایک سالہ مدت ختم ہونے پر کونسل کی الیکشن کمیشن کی جانب سے نئے انتخابات کا عمل وجود میں لایا گیا جہاں حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید ذوالفقار جعفری صاحب کونسل کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے جب کہ حجہ الاسلام والمسلمین مولانا سید مختار حسین جعفری صاحب کونسل کا سرپرست اعلی منتخب کیا گیا۔
نو منتخب صدر نے کونسل کے تمام اراکین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی نئی کابینہ کو کونسل کے سامنے پیش کیا جسے تمام اراکین کی رائے سے تصویب کیا گیا۔
نئی کابینہ میں حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید سجاد صفوی صاحب کو سینئر نائب صدر، حجج الاسلام والمسلمین مولانا سید مقصود حسین جعفری صاحب و مولانا سید زوار حسین جعفری صاحب کو نائب صدر، حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید محمد روح اللہ جعفری صاحب کو جنرل سیکرٹری، حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید اطہر حسین جعفری صاحب کو ترجمان اعلیٰ کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے جبکہ باقی تمام علماء کرام کو مختلف شعبہ جات میں اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ شیعہ علماء کونسل کی بہتر کارکردگی اور اس پر نگرانی کے لیے ایک نگران کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سرپرستی حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید مختار حسین جعفری صاحب کر رہے ہیں اور اس کمیٹی میں حجج الاسلام والمسلمین مولانا سید ذاکر حسین جعفری صاحب، مولانا سید اختر حسین جعفری صاحب، مولانا سید کرامت حسین جعفری صاحب اور مولانا سید مظہر علی جعفری صاحب شامل ہیں۔