۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
دہلی؛ اہل بیتؑ کونسل کا سالانہ جلسہ و انتخابات عمل

حوزہ/ اہل بیت ؑ کونسل انڈیا کا چھٹا عمومی اجلاس اور جلسہ مبلغین ماہ مبارک رمضان درگاہ پنجہ شریف دہلی میں منعقد ہوا۔ جس میں اہل بیت کونسل کے اراکین علماء نے شرکت کی اور اسی اجلاس میں اھل بیت کونسل کی نئی مجلس انتظامیہ اور عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہلی/ 23 مارچ اہل بیت ؑ کونسل انڈیا کا چھٹا عمومی اجلاس اور جلسہ مبلغین ماہ مبارک رمضان درگاہ پنجہ شریف دہلی میں منعقد ہوا۔ جس میں اہل بیت کونسل کے اراکین علماء نے شرکت کی اور اسی اجلاس میں اھل بیت کونسل کی نئی مجلس انتظامیہ اور عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔

مجلس انتظامیہ کے ١٣ منتخب اراکین میں سے عہدہ صدارت پر مولانا محمد رضا غروی، جنرل سکریٹری مولانا جلال حیدر نقوی اور خازن مولانا جنان اصغر مولائی بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

الیکشن حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا محمد حسین لطفی اور ان کے معاونین مولانا ضمیر حیدر رضوی اور مولانا علی عباس حمیدی کی نگرانی میں ہوا۔

صدر نے دو نائب صدر مولانا جواد حیدر جوادی اور مولانا علی حیدر غازی کو منتخب کیا اور جنرل سکریٹری نے مولانا کرامت حسین جعفری اور مولانا مرزا عمران علی کو نائب سکریٹری معین کیا۔

جلسہ مبلغین رمضان المبارک میں مولانا سید شمشاد احمد، مولانا شیخ ممتاز علی، مولانا صفدر حسین زیدی، مولانا رئیس احمد جارچوی اور مولانا ضمیر حیدر رضوی نے اہمیت تبلیغ اور مبلغین کے فرائض پر تقاریر کیں۔اس موقع پر کثیر تعداد میں علماء و خطبا نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • شہنشاہ حسین فخرالافاضل جلال پور امبیڈکرنگر یو۔ پی۔ IN 21:08 - 2021/03/23
    0 0
    ۔ماشاءاللّہ انتخاب بہت اچہا ہوا فقط والسلام شہنشاہ حسین