۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مولانا شمشاد جعفری

حوزہ/ کائنات کے ذرے ذرے میں اسکے خالق حقیقی کا جمال جلوہ گر ہے۔ کائنات کی ہر شے اور ہر خشک و تر پکار پکار کہہ رہا ہیکہ کوئی ہے جو انہیں اس خوبصورت انداز سے خلق کرنے والا ہے۔ اور خالق کل تمام تر قوتوں کا مالک ہے اور اس نے یہ کائنات انسان کے تصرف کے لئے بنائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کائنات کے ذرے ذرے میں اسکے خالق حقیقی کا جمال جلوہ گر ہے۔ کائنات کی ہر شے اور ہر خشک و تر پکار پکار کہہ رہی ہے کہ کوئی ہے جو انہیں اس خوبصورت انداز سے خلق کرنے والا ہے۔ اور خالق کل تمام تر قوتوں کا مالک ہے اور اس نے یہ کائنات انسان کے تصرف کے لئے بنائی ہے۔

امروہا کے محلہ دانش مندان کے بڑے عزاخانے میں عشرہ اربعین سے لکھنؤ کے مولانا شمشاد جعفری خطاب کررہے ہیں۔ عرفان الہیٰ کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے مولانا شمشاد جعفری نے میر انیس کی یہ رباعی پیش کی۔

گلشن میں صبا کو جستجو تیری ہے ۔۔۔۔بلبل کی زباں پر گفتگو تیری ہے ۔۔۔۔ہر رنگ میں جلوہ ہے تری قدرت کا ۔۔۔جس پھول کو سونگھتا ہوں بو تیری ہے۔

مولانا شمشاد جعفری کے خطاب میں اردو زبان کی شیرنی گھلی ہوتی ہے۔ وہ بڑے مرصع اور مسجع انداز میں اپنے مطالب پیش کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .