۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اہلبیت کونسل انڈیا کے ساتویں اجلاس عام میں حجۃ الاسلام و المسلمین رضا رمضانی کا خطاب؛

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین رضا رمضانی نے اہلبیتؑ کونسل انڈیا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ساتویں اجلاس عام میں ایران کلچر ہاوس نئی دہلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ہرملک میں پیروان اہلبیتؑ کی موجودگی اہلبیت کی تفکروعقلانیت، امنیت وعدالت والی منطق سے بہرہ مند ہونے کا نتیجہ ہے یہ منطق تمام انسانیت کے لئے  قابل قبول اور پسندیدہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/ مجمع جہانی اہلبیت کے جنرل سکریٹری حجۃ الاسلام و المسلمین آقای رضا رمضانی نےکہا کہ اھل بیت کی تعلیمات عقلانیت ،عدالت اور منطق پر مبنی ہیں۔حجۃ الاسلام و المسلمین رضا رمضانی نے اہلبیتؑ کونسل انڈیا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ساتویں اجلاس عام میں ایران کلچر ہاوس نئی دہلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ہرملک میں پیروان اہلبیتؑ کی موجودگی اہلبیت کی تفکروعقلانیت، امنیت وعدالت والی منطق سے بہرہ مند ہونے کا نتیجہ ہے یہ منطق تمام انسانیت کے لئے قابل قبول اور پسندیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہلبیتؑ طاہرین کے تعلق سے ہمارا یہ ماننا ہے کہ وہ نہ صرف شیعوں یا سنیوں بلکہ تمام عالم بشریت کے امام ہیں ان کی بیان کردہ تعلیمات تمام انسانیت کیلٸے ہیں جیسا کہ نہج البلاغہ میں ہے کہ امام علی نے اپنے فرزند امام حسن سے فرمایا جو کچھ اپنے لٸے پسند کرتے ہو وہی دوسروں کیلٸے پسند کرو اور جو اپنے لٸے ناپسند کرتے ہو اسے دوسروں کے لٸے بھی ناپسند کرو۔ ورلڈ اہلبیتؑ اسمبلی عالمی سطح پرمعارف اہلبیتؑ کی نشر واشاعت کیلٸے خدمات انجام دے رہی ہے اور اس سلسلے میں ہر قسم کے تعاون کیلٸے حاضر ہے۔

اس اجلاس میں ہندوستان میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نماٸندے حجۃ الاسلام و المسلمین آقای مہدی مہدوی پور نے انسانی معاشرے کی ہدایت و رہنماٸی کی اہمیت بیان کرتےہوٸے حدیث رسول اللہ (ص) کو یش کیا پیغمبر اکرم(ص) نے مولا علی سے فرمایا: اے علی اگر تمہارے ذریعہ ایک شخص ہدایت پا جاٸے تو ان تمام چیزوں سے بہتر ہے کہ جن پر سورج چمکتا ہے ،

جامعہ جوادیہ بنارس کے سربراہ مولانا سید شمیم الحسن نے کہا جو چیز واضح طورپر دین کے خلاف ہو اس کی مخالفت ہم پر فرض ہے، جامعہ ناظمیہ لکھنو کے سربراہ مولانا سید حمیدالحسن نے کہا کہ مکتب اہل بیت کی شناخت عاشورا اور شخصیت امام حسین سےہے لہذا کربلا کی تعلیمات کو ذریعہ ہدایت قرار دیا جاٸے۔

تنظیم المکاتب کے جنرل سکریٹری مولانا سید صفی حیدر نے تبلیغ دین کی راہ میں مشکلات اور سختیوں کی پرواہ نہ کرنے کو کامیابی کا راز قرار دیا۔

جامعہ امیرالمومنین (نجفی ہاؤس) ممبٸی کے پرنسپل مولانا احمد علی عابدی نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی تعلیم پر منحصر ہے لہذا ہمیں تعلیم کے میدان میں پیشرفت کو نصب العین قرار دینا چاہٸے۔

شیعہ جامع مسجد دہلی کے امام مولانا محسن تقوی نے اپنی تقریر میں ایران و ہند کے تاریخی تعلقات پر تاکید کی اور اہل بیت کونسل انڈیا کی دینی خدمات کو قابل تعریف قرار دیا۔اور کہا کہ یہ ادارہ ملک میں جمہوری طور پر منتخب شدہ کمیٹی کے ذریعہ اپنی علمی،مذہبی اور ثقافتی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے ۔

اجلاس کے آغاز میں اہل بیت کونسل انڈیا کے صدر مولانا محمد رضا غروی نے مہمان علماء کرام اور دانشوران کا استقبال کرتے ہوئے کونسل کی تین سالہ خدمات اور کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر عالمی اہل بیت اسمبلی کے تعاون سے شاٸع شدہ ٤٥ کتابوں کا اجراء عمل میں آیا۔

اجلاس عام میں ملک بھر سے 15 سے زائد صوبوں کے علماے کرام اور دانشوران نے شرکت کی جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے مولانا علی کوثر کیفی نے کیا جبکہ نظامت کے فرانض مولانا جنان اصغر مولاٸی نے انجام دٸیےخصوصی طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کبیر آقای ڈاکٹر ایرج الہی اور کلچرل کاونسلر ڈاکٹر علی ربانی اور کثیر تعداد میں علمای کرام نے شرکت کی۔

جلسہ کے آخر میں اہل بیت کونسل انڈیا کے جنرل سکریٹری مولانا جلال حیدر نقوی نے ۲۵۰سے زائد علما کی موجودگی کو اہلبیت کونسل کی مقبولیت اور کامیابی کی علامت قرار دیتے ہوئے حاضرین جلسہ اور دور دراز سے آئے ہوئے علما کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .