۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
نجف مجلس

حوزہ/مجلس عزا کے بعد خطیب محترم حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد على عباس (امید اعظمی) کی طلاب جامعہ امام امیر المومنین (ع) نجفی ہاؤس سے ملاقات۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 28 رجب المرجب 1444ھ کی شب بروز اتوار مؤسسہ امام موسى بن جعفر عليهما السلام کی جانب سے حسینیه حیدرآباد دکن نجف اشرف میں ایک مجلس عزاء امام حسین علیہ السّلام کی مدینے سے رخصتی کی مناسبت سے برپا کی گئی جسمیں دکنی شاعر جناب علمدار ہاشمی نے سلام پیش کیا۔

اس کے بعد عالمی شہرت یافتہ شاعر محمّد علی وفا نے مرثیہ خوانی فرمائی، اس مجلس کو حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد على عباس اميد اعظمی نے خطاب کیا، انہوں نے امام حسین علیہ السّلام کی اس حکمت عملی پر روشنی ڈالی کہ ظالم (والئ مدینہ) کے بلانے پر امام علیہ السّلام کیوں گئے ؟ پھر مصائب سید الشہداء علیہ السّلام بیان کئے۔

مجلس کے بعد مولانا علی عباس اُمید نے اپنے حلقۂ علمی سے وابستہ افراد سے ملاقات کی۔ جس کے فوراً بعد مؤسسة الامام موسى بن جعفر عليهما السلام کی جانب سے حجة الاسلام مولانا سید عبد الله عابدي نے حجة الاسلام مولانا سيد على عباس اميد کی خدمت میں ھدیہ پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .