۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نجفی ہاؤس

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلین آقای علامہ سید محمد الموسوی صاحب (لندن) کی قیادت میں بتاریخ ۶،۷ اور ۸ جنوری ۲۰۲۳ ایک بین الاقوامی علماء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں ابنائے جامعۃ الامام امیرالمؤمنین (نجفی ہاؤس) نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حیدرآباد دکن/ حجت الاسلام والمسلین آقای علامہ سید محمد الموسوی صاحب (لندن) کی قیادت میں بتاریخ ۶،۷ اور ۸ جنوری ۲۰۲۳ ایک بین الاقوامی علماء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں ابنائے جامعۃ الامام امیرالمؤمنین (نجفی ہاؤس) نے شرکت کی۔ جس کا اختتام بیرونی اور حیدرآباد کے معروف مقامی شعراء کی شرکت کے ساتھ"جشن کوکب رسالت ع" پر ہوا۔

حیدرآباد دکن میں ابنائے جامعۃ الامام امیرالمؤمنین کا عظیم الشان سمینار

ملک و بیرون ملک سے آئے ہوئے علماء کو مخلتف مندوبین نے خطاب کیا، آقای موسوی نے اخلاق کے ساتھ نشر تعلیم اہلبیت (ص) کی تلقین کی، مولانا سید احمد علی عابدی نے علماء کے ذریعہ عالم تشیع پر ہونے والے اعتراضات کا جواب دینے کیلئے لائحۂ عمل تیار کرنے پہ زور دیا۔

حیدرآباد دکن میں ابنائے جامعۃ الامام امیرالمؤمنین کا عظیم الشان سمینار

آسٹریلیا سے حجت الاسلام والمسلمین سید ابوالقاسم رضوی،قم المقدس سے حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید مسعود اختر صاحب ایران سے حوزہ نیوز کے منتظم حجت الاسلام والمسلمین سید محمود حسن رضوی،کویت سے محترم جناب انوار صاحب اور ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے تقریبا ۲۰۰ علماء کرام کی شرکت نے پروگرام کی رونق میں اضافہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .