۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
آیت اللہ نثار حسین موسوی

حوزہ/آیت اللہ علامہ سید نثار حسین موسوی کی حیات پر بین الاقوامی شہرت یافتہ علماء و دانشوران ملت اور شعراء کرام کے مقالات،تقاریر و منظومات نیز ان کے معتدد خطی نسخوں کا اجراء عمل میں آیا۔علامہ  سید نثار حسین موسوی کی تقریباً 67 کتابیں مختلف موضوعات پر موجود ہیں جو ابھی بھی باقی ہیں جن کا سمینار کے ذریعہ احیاء کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آپ مختلف علوم و فنون کے ساتھ ہی علم ریاضی اور افلاک و نجوم پر ید طولیٰ رکھتے تھے اور طبابت کے میدان میں آپ کا خاص حصہ تھا اسی لیے آپ دار الشفاء حیدر آباد سے آخر عمر تک وابستہ رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سالار جنگ میوزیم حیدرآباد میں آیت اللہ علامہ سید نثار حسین موسوی عظیم آبادی اعلیٰ اللہ مقامہ کی یاد میں منعقد کانفرس کی خبر دیتے ہوئے سفیر نیوز کے نمائندے نے اپنی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق آیت اللہ علامہ سید نثار حسین موسوی اعلیٰ اللہ مقامہ عظیم آبادی ثم حیدر آبادی کے حیات و کارناموں پر مشتمل صد سالہ یاد گار بحر العلوم بین الاقوامی سمینار کا آج سالار جنگ میوزیم آڈیٹوریم حیدر آباد میں انعقاد عمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی حجت الاسلام والمسلمین آقای مہدی مہدوی پور نمائندہ ولی فقیہ رہبر معظم انقلاب اسلامی جمہوریہ ایران آیت العظمیٰ سید علی خامنہ ای برائے ہندوستان نے شرکت کی اور ملک بھر سے علمائے کرام نے سمینار میں شرکت کرتے ہوئے اپنے خطابات میں کہا کہ انحرافی افکار نے اسلام کو کفار سے زیادہ نقصان پہونچایا اور علماء کا کام ان گمراہ افکار سے مسلمانوں کو بچانا ہے علمائے کرام نے علامہ سید نثار حسین موسوی کی سوانح حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے علامہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور تمام عالم اسلام بالخصوص مومنین کی خدمت میں امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت پر مبارک باد پیش کی۔

اس سمینار میں علامہ سید نثار حسین موسوی کی حیات پر بین الاقوامی شہرت یافتہ علماء و دانشوران ملت اور شعراء کرام کے مقالات،تقاریر و منظومات نیز ان کے معتدد خطی نسخوں کا اجراء عمل میں آیا۔اس موقع پر علمائے کرام اور دانشور حضرات کو ایوارڈس سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ علامہ سید نثار حسین موسوی کی تقریباً 67 کتابیں مختلف موضوعات پر موجود ہیں جو ابھی بھی باقی ہیں جن کا سمینار کے ذریعہ احیاء کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آپ مختلف علوم و فنون کے ساتھ ہی علم ریاضی اور افلاک و نجوم پر ید طولیٰ رکھتے تھے اور طبابت کے میدان میں آپ کا خاص حصہ تھا اسی لیے آپ دار الشفاء حیدر آباد سے آخر عمر تک وابستہ رہے۔

مزید پڑھیں: "کتاب الاجازات" علامہ سید نثار حسین صاحب قبلہ اعلیٰ اللہ مقامہ کے اجازۂ پیشنمازی کا مطالعہ

آیت اللہ علامہ سید نثار حسین موسوی دائرۂ میر محمد مومن صاحب قبلہ استر آبادی سلطان شاہی حیدر آباد میں مدفون ہیں آپکو عظیم آبادی کے ساتھ ساتھ حیدر آبادی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

اس سمینار کا اہتمام ولی عصر اکیڈیمی لکھنو اور مجلس علمائے ہند حیدرآباد کی جانب سے کیا گیا مولانا سید تقی رضا عابدی صدر ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل اور تنظیم جعفری حیدرآباد نے تعارفی کلمات پیش کئے اور مولانا میثم زیدی صاحب پڑ نواسہ علامہ سید نثار حسین موسوی و ایڈیٹر الناصر ماہنامہ لکھنؤ نے سمینار میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں علمائے کرام دانشوران اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ سمینارمیں جناب سید جعفر حسین ایڈیٹر روز نامہ صدائے حسینی کے علاوہ دیگر شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا اس سیمینار میں ملک بھر سے علماء و دانشور حضرات نے شرکت کی۔

 آیت اللہ علامہ سید نثار حسین موسوی عظیم آبادی کی صدسالہ تقریب سے نمائندۂ ولی فقیہ ہندوستان اور دیگر علماء کا خطاب آیت اللہ علامہ سید نثار حسین موسوی عظیم آبادی کی صدسالہ تقریب سے نمائندۂ ولی فقیہ ہندوستان اور دیگر علماء کا خطاب آیت اللہ علامہ سید نثار حسین موسوی عظیم آبادی کی صدسالہ تقریب سے نمائندۂ ولی فقیہ ہندوستان اور دیگر علماء کا خطاب

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .