۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
صدائے حوزہ 26

حوزہ/ صدائے حوزہ "شمارہ ۲۶" پی ڈی ایف فائل کی صورت میں حوزہ نیوز ایجنسی کے اُردو زبان ادارے کی کوششوں سے قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان، اردو اخبار "صدائے حوزہ " شمارہ ۲۶ " کا مقدماتی اشاعت، پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔

اس اشاعت میں؛ حج کی مناسبت سے رہبر معظم کے پیام حج سے ایک اقتباس پیش کیا گیا ہے جو کہ "وحدت اور معنویت، امت اسلامی کی سعادت اور عزت کامل" کے عنوان سے موجود ہے، نیز "ایران سے شکست، سنت الٰہیہ سے دشمن کی ناواقفیت" کے عنوان سے بھی رہبر معظم انقلاب اسلامی کا بیان درج ہے۔ اسکے علاوہ آیۃ اللہ وحید خراسانی کی حاجیوں سے خصوصی اپیل، ایران سائبر کے میدان میں ایک بڑی طاقت، پا برہنہ یمنیوں نے اکیسویں صدی کی سب سے بڑی جنگ جیت لی، آئندہ سال تعمیر جنت البقیع کے لئے سب سے بڑا احتجاج، ہمیں مشترکات پر بھروسہ کرنا چاہئے اور اختلاف سے پرہیز کرنا چاہئے، یوکرین جنگ میں اسرائیل بھی ملوث، امریکی یوم آزادی کی تقریب میں خون کی ہولی، شام کی خود مختاری کی مخالفت پر روس نے دی اسرائیل کو دھمکی، غدیر کی اہمیت اور اس کا ادراک پر خصوصی مضمون نیز برصغیر اور دنیا بھر کے علماء اور دینی مراکز کے اہم خبروں پر مشتمل مفید مجموعہ آپ کے پیش خدمت ہے۔

واضح رہے کہ حوزہ نیوز ایجنسی کا ہدف ہی برصغیر کے مسلمانوں کی ترجمانی و دینی مدارس اور علمائے کرام کی مختلف سرگرمیوں اور خبروں کو کوریج و مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہنچانا ہے۔

خبر نامے کی پی ڈی ایف فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .