حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان، اردو اخبار "صدائے حوزہ " شمارہ ۲۷ " کا مقدماتی اشاعت، پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔
اس اشاعت میں؛ علامہ عارف حسین الحسینی کی شہادت کی مناسبت سے شہید کی سیاسی جد و جہد کے متعلق ایک خاص مقالہ پیش قارئین کی خدمت میں پیش کیا گیا ہے جو کہ "قائد شہید کی سیاسی جد و جہد" کے عنوان سے موجود ہے، نیز " رہبر معظم کا بیان "اسلامی انقلاب نے مغربی تہذیب کے مرکزی نکتے کو غلط ثابت کیا" کے عنوان سے درج ہے، اسی طرح ہاشم حیدری کا بیان کہ دشمن کی سافٹ وار سے نمٹنے کا راستہ اتحاد و یکجہتی ہے۔ عاشورا تاریخ بشریت کا ایک عظیم واقعہ ہے۔ عزاداری پر امن اور اتحاد و اخوت کے ساتھ منائیں۔ امام حسین علیہ السلام نے اتحاد اور یکجہتی کا درس دیا۔ خطبا اور ذاکرین کے نام آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کی سات نصیحتیں، عرب میڈیا نے امریکی پراکسی وار منصوبہ بے نقاب کر دیا۔ روضہ رسول اور اہلبیت علیہم السلام کی ضریح کو چومنے میں کوئی حرج نہیں: دار الافتا مصر۔ یمنی حجاج کرام پر سعودیوں کو حملہ۔ دشمن اربعین کی خبروں کو سنسر کر رہا ہے جیسے موضوعات پر خصوصی مضمون نیز برصغیر اور دنیا بھر کے علماء اور دینی مراکز کے اہم خبروں پر مشتمل مفید مجموعہ آپ کے پیش خدمت ہے۔
واضح رہے کہ حوزہ نیوز ایجنسی کا ہدف ہی برصغیر کے مسلمانوں کی ترجمانی و دینی مدارس اور علمائے کرام کی مختلف سرگرمیوں اور خبروں کو کوریج و مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہنچانا ہے۔
خبر نامے کی پی ڈی ایف فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں