۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
صدائے حوزہ 33

حوزہ/ مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان، اردو اخبار "صدائے حوزہ " شمارہ۳۳" کا مقدماتی اشاعت، پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان، اردو اخبار "صدائے حوزہ " شمارہ ۳۲ " کا مقدماتی اشاعت، پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔

اس اشاعت میں شہید ڈاکٹر ثاقب اکبر مرحوم کی یاد میں جناب سید اسد عباس کا تحریر کردہ خصوصی مقالہ’’ جناب مرحوم ثاقب اکبر کی یاد میں‘‘ قارئین کے لئے حاضر ہے، ۱۵ شعبان ولادت با سعادت مہدی آخر الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی مناسبت سے بھی رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی نگاہ میں انتظار اور مہدویت کے عنوان سے ایک بہترین مقالہ ہ پیش ہے جو کہ رہبر معظم کے بیانات سے اقتباس کیا گیا ہے، ساتھ ہی ’اسلامی جمہوریہ نے لیبرل ڈیموکریسی کے عزائم کو ناکام بنا یا‘ اور ’شکست خوردہ سعودی عرب، شام اور یمن کے ساتھ سمجھوتے کا خواہاں‘ سلام فرماندہ کی صداؤں سے برطانوی حکومت خوفزدہ‘ علمائے کرام وحدت کا مظاہرہ کریں: مفتی شریف الحق‘ امام آخر الزمان کا انتظار ہر مکتب فکر کو ہے‘ ’سیرت پیغمبر اکرم ؐ کی سیرت پاک کو قرآن کہتے ہیں‘ شیعہ سنی اتحاد دشمنوں کی آنکھ کا کانٹا‘ جوانی کی عبادت بڑھاپے کا سہارا ہے‘جیسی کئی خبریں موجود ہیں۔ اسی طرح برصغیر اور دنیا بھر کے علماء اور دینی مراکز کی اہم خبروں پر مشتمل مفید مجموعہ آپ کے پیش خدمت ہے۔

واضح رہے کہ حوزہ نیوز ایجنسی کا ہدف ہی برصغیر کے مسلمانوں کی ترجمانی و دینی مدارس اور علمائے کرام کی مختلف سرگرمیوں اور خبروں کو کوریج و مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہنچانا ہے۔

اس خبرنامے کی پی ڈی ایف فائل کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .