۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
صدائے حوزہ

حوزہ/ مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان، اردو اخبار "صدائے حوزہ " شمارہ ۲۸ " کا مقدماتی اشاعت، پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان، اردو اخبار "صدائے حوزہ " شمارہ ۲۸ " کا مقدماتی اشاعت، پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔

اس اشاعت میں؛ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ایک خاص مقالہ پیش قارئین کی خدمت میں پیش کیا گیا ہے جو کہ "رسول اللہ ؐ کی شخصیت امام علیؑ کی نظر میں" کے عنوان سے موجود ہے، نیز ہندوستان سے ایران تشریف لائے ہندوستانی علمائے کرام کے درمیان آیۃ اللہ اعرافی کا بیان کہ جس میں آپ نے علمائے ہندوستان کی بے پناہ خدمات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ یہ ایک عظیم میراث ہے اور اس کا میراث کا احیا ضروری ہے، دوسری بھی اہم خبریں جیسے: ایران کے حالیہ فسادات پر رہبر معظم کا بیان، حسن نصر اللہ کا بیان کہ داعش ختم ہوگئی لیکن منصوبہ ابھی باقی ہے، عراق میں صدریوں کے احتجاجات اور پرتشدد مظاہرے، کویت نے بھی اسرائیل کے خلاف محاذ کھول دیا، حجاب منافی آزادی یا حقیقت آزادی، جیسے موضوعات پر خصوصی مضمون نیز برصغیر اور دنیا بھر کے علماء اور دینی مراکز کے اہم خبروں پر مشتمل مفید مجموعہ آپ کے پیش خدمت ہے۔

واضح رہے کہ حوزہ نیوز ایجنسی کا ہدف ہی برصغیر کے مسلمانوں کی ترجمانی و دینی مدارس اور علمائے کرام کی مختلف سرگرمیوں اور خبروں کو کوریج و مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہنچانا ہے۔

خبر نامے کی پی ڈی ایف فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .