۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ سخنرانی آیت الله اعرافی در جمع فرماندهان و کارکنان سپاه حضرت الوالفضل(ع) لرستان

حوزہ/ حوزہ‌ ہائے علمیہ ایران کے سربراہ نے خدمتِ خلق کو خدا کی جانب سے ایک عظیم توفیق قرار دیا اور کہا کہ اگر ہم صحیح طریقے سے خدمتِ خلق کریں گے تو خدا کی توفیق ہمارے شامل حال ہو گی اور اس کے برعکس اگر ہم خدمتِ خلق میں کوتاہی کریں گے تو خدا کی بارگاہ میں جوابدہ ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیۃ اللہ علیرضا اعرافی نے لرستان کے دورے کے موقع پر، یہ بیان کرتے ہوئے کہ صوبۂ لرستان کے لوگ ولایت مدار، خدمت کے لائق اور انقلابی ہیں، کہا کہ لرستان علماء، دانشوروں اور سائنسدانوں کی جائے پیدائش ہے اور مرجع تقلید جہاں تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمی بروجردی (رح) جیسی عظیم شخصیت اسی صوبے کے رہنے والے تھے۔

تصاویر دیکھیں:

سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ اعرافی کا صوبۂ لرستان کا دورہ

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ لرستان کے غیور عوام کی شہنشاہی حکومت کے خلاف اور آٹھ سالہ دفاع مقدس میں جدوجہد بے مثال رہی ہے، کہا کہ لرستان کے عوام ملک کے اتحاد و یکجہتی کے علمبردار رہے ہیں اور انہوں نے دینِ اسلام اور انقلابِ اسلامی کے بلند پایہ اہداف کی حفاظت اور تکمیل میں اپنے مشن کو بہادری اور جانفشانی سے پورا کیا ہے۔

ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ صوبۂ لرستان کے عوام لائقِ خدمت ہیں، کہا کہ حکام بالا کو اس صوبے کے عوام کی ایمانداری اور بغیر کسی منت کے خدمت کرنے کی رضا کارانہ اور انقلابی کوشش کرنی چاہیے۔

آیۃ اللہ اعرافی نے خدمتِ خلق کو خدا کی جانب سے ایک عظیم توفیق قرار دیا اور کہا کہ اگر ہم صحیح طریقے سے خدمتِ خلق کریں گے تو خدا کی توفیق ہمارے شامل حال ہو گی اور اس کے برعکس اگر ہم خدمتِ خلق میں کوتاہی کریں گے تو ہمیں خدا کی بارگاہ میں جواب دینا ہوگا۔


ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمنوں نے اپنے تمام تر وسائل کو اسلام اور انقلابِ اسلامی کے مقدس چہرے کو مسخ کرنے کے لئے بروئے کار لایا ہے، کہا کہ ہمیں اسلام اور انقلابِ اسلامی کے دشمنوں کے ان حملوں اور سازشوں سے نمٹنے کے لئے بصیرت اور آگاہی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .