۴ آبان ۱۴۰۳ |۲۱ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 25, 2024
شاهرخی

حوزہ / ایران کے صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: کوئی عبادت عوام کی خدمت سے بڑھ کر نہیں ہے۔ ہمیں چاہیے کہ خالص اور جهادی طور پر اور اپنی پوری کوشش سے عوام کی خدمت کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق،خرم آباد/صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضا شاہرخی نے جهاد کشاورزی ہال لرستان میں صوبہ لرستان کے نئے گورنر کی تعیناتی کی تقریب میں خطاب کے دوران کہا: حکومت اسلامی کا منشور عوام کی خدمت پر مبنی ہے اور حکام کو اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت کے لیے وقف کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: عوام کی خدمت عبادت ہے اور کوئی عبادت عوام کی خدمت سے بڑھ کر نہیں ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضا شاہرخی نے کہا: عوام کی خالص اور سچی خدمت، جمہوریہ اسلامی ایران کے نظام اور منشور میں شامل ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .