۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محمد باقر محمدی لائینی

حوزہ / امام جمعہ ساری نے کہا: علماء کی خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ انہوں نے دین کے بہانے دنیا، حکومت، سیاست اور معاشرتی معاملات وغیرہ کو کبھی الوداع نہیں کیا بلکہ وہ دنیا اور آخرت دونوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دین اور عوام کی خدمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین محمد باقر محمدی لعینی نے جمعرات کی شب حضرت آیت اللہ جوادی آملی کے دفتر اور حوزہ علمیہ قم اور صوبہ مازندران کے علماء و فضلاء کی جانب سے شہید آیت اللہ سلیمانی، مرحوم آیت اللہ باکوئی، مرحوم آیت اللہ طاہری آکردی اور مرحوم حجت الاسلام والمسلمین فاضل کے ایصال ثواب اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے مسجد اعظم قم میں منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا:خداوند متعال سورہ زمر کی آیت نمبر 9 میں فرماتا ہے "قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِینَ یَعْلَمُونَ وَالَّذِینَ لَا یَعْلَمُونَ" یعنی کیا علم والے اور جاہل برابر ہو سکتے ہیں؟۔

انہوں نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جن مسائل کی بہت زیادہ تاکید کی ان میں سے ایک یہ ہے کہ "علماء" اور "جاہل" ایک دوسرے کے برابر نہیں ہیں اور اس سے یہی پیغام ملتا ہے کہ ہمیں "علماء" کی پیروی کرنی چاہیے۔

صوبہ مازندران میں نمائندہ ولی فقیہ کے نمائندے نے مزید کہا: علماء معاشرے اور لوگوں کو راہ راست پر لاتے ہیں اور انہیں گمراہی سے روکتے ہیں لہٰذا آپ علماء کی بات سنیں اور اس پر عمل کریں۔ ان افراد کی کوئی وقعت نہیں جو "الذین لا یعلمون" میں سے ہیں۔

شہر ساری کے امام جمعہ نے کہا: علماء دین کے بہانے دنیا، حکومت، سیاست اور معاشرتی معاملات وغیرہ کو کبھی الوداع نہیں کیا بلکہ وہ دنیا اور آخرت دونوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دین اور عوام کی خدمت کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .