بدھ 26 مارچ 2025 - 15:55
شہداء کی یاد کو زندہ رکھنا اور ان کے اہل خانہ کی تکریم کرنا دینی اور قومی فریضہ ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین حسن مصلح نے شہید غلام رضا پسندہ کے والد سے ملاقات کے دوران اس شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی بوشہر کے مطابق، ایران کے شہر برازجان کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین حسن مصلح نے شہید غلام رضا پسندہ کے والد سے ملاقات کے دوران اس شہید کی یاد کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے شہید غلام رضا پسندہ کے خاندان کے صبر و استقامت پر بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: شہداء کے خاندان ایثار اور قربانی کی علامت ہیں۔

شہر برازجان کے امام جمعہ نے کہا:اسلامی معاشرہ شہداء کے پاکیزہ خون اور صبر و استقامت کا مقروض ہے۔

انہوں نے مزید کہا: شہداء ہدایت کے چراغ اور آئندہ نسلوں کے لیے نمونہ عمل ہیں لہٰذا معاشرے میں ایثار و شہادت کی ثقافت کو فروغ دینا ضروری ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین مصلح نے کہا: شہداء کی یاد کو زندہ رکھنا اور ان کے اہل خانہ کی تکریم کرنا ایک دینی اور قومی فریضہ ہے جسے معاشرے کے تمام شعبوں میں مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha