۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
ماموستا عبدالرحمن خدایی

حوزہ / ایران کے شہر بانہ کے امام جمعہ نے کہا: ہمیں شہید رئیسی کی راہ و روش کو فراموش نہیں ہونے دینا چاہئے کیونکہ اس عظیم شہید نے اپنے آپ کو ایرانی قوم بالخصوص محروم اور سرحدی صوبوں جیسے کردستان، سیستان اور بلوچستان اور دیگر کم مراعات یافتہ علاقوں کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کو انٹرویو کے دوران شہر بانہ کے امام جمعہ مولوی عبدالرحمن خدائی نے حجت الاسلام والمسلمین رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: شہید رئیسی کو "شہید خدمت" کہا جانا چاہئے۔

بانہ شہر کے امام جمعہ نے مزید کہا: شہید حجت الاسلام والمسلمین رئیسی کا ریکارڈ ان کے صدارتی دور میں انتہائی شاندار رہا ہے کیونکہ اس عظیم الشان شہید نے ہمیشہ اور پوری دیانتداری کے ساتھ عوام کی خدمت کی اور کبھی کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دی۔

اس اہلسنت عالم دین نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا: شہید رئیسی کی روش اور کام کرنے کا طریقہ ملکی حکمرانوں اور سیاستدانوں کے لئے نمونہ عمل ہونا چاہئے جس نے اپنے آپ کو ایرانی قوم خصوصا کردستان، سیستان اور بلوچستان اور دیگر کم مراعات یافتہ علاقوں کی خدمت کے لئے وقف کر رکھا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .