۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
مشہد مقدس میں شہید رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے لئے مجلس ترحیم کا انعقاد

حوزہ / مشہد مقدس میں دفتر نمائندگی ولی فقیہ ہندوستان اور الجواد فاؤنڈیشن شعبہ مشہد کی جانب سے صدر جمہوریہ اسلامی ایران شہید آیت اللہ سید ابراھیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے لئے مجلس ترحیم شھید منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مشہد مقدس میں دفتر نمائندگی ولی فقیہ ہندوستان اور الجواد فاؤنڈیشن شعبہ مشہد کی جانب سے صدر جمہوریہ اسلامی ایران شہید آیت اللہ سید ابراھیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے لئے مجلس ترحیم شھید منعقد ہوئی۔ جس میں کثیر تعداد میں اردو زبان طلاب کرام اور علماء عظام نے شرکت کی۔

حجت الاسلام والمسلمین سید حسن ظفر نقوی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا۔

مشہد مقدس میں شہید رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے لئے مجلس ترحیم کا انعقاد

مولانا نے شہید خدمت آیت اللہ سید ابراھیم رئیسی کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اپنے بیان میں کہا: شہید رئیسی اور شھدائے ھمراھان تاریخ میں ھمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا: ملت ایران نے تاریخ ساز طریقہ سے ان کے جنازہ میں شرکت کر کے یہ بتا دیا کہ شہید رئیسی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ یقینا شہید رئیسی کی شہادت نے دنیا کو اپنے سوگ میں ڈبو دیا جس کی لہر دنیا بھر میں دکھائی دے رہی ہے۔

حجت الاسلام سید حسن ظفر نقوی نے کہا: دنیا کے ہر ملک میں ان کا سوگ تہہ دل کے ساتھ منایا جا رہا ہے بالخصوص برصغیر میں شھید سید ابرھیم رئیسی کے اس طرح سے بچھڑنے کا غم منایا جا رہا ہے اور سبھی اپنے اپنے طریقہ سے غم منا کر رہبر معظم انقلاب کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کر رہے ہیں۔

آخر میں مولانا نے مصائب بیان کرتے ہوئے کہا: شھید رئیسی مخلص اور خدمت گزار تھے جب تک وہ حرم مطھر کے متولی رہے انہوں نے زائرین امام رضا علیہ السلام کے لئے بہت سی خدمات انجام دیں جو ہمیشہ یاد رہیں گیں۔ جب مولانا نے جناب عباس ع اور جناب علی اکبر ع کے مصائب پڑے تو حاضرین کے جم کثیر کی آہ و بقا کی صدائیں گونجنے لگیں اور چشم نم ہو کر شھدائے خدمت کا پرسہ امام رضا علیہ السلام کو پیش کیا۔

قابل ذکر ہے کہ مجلس عزاء میں مدیریت زائرین غیر ایرانی حرم مطھر رضوی ع کے مسؤلین نے بھی شرکت کی۔

مشہد مقدس میں شہید رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے لئے مجلس ترحیم کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .