۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
پاک وہند کے زائرین کی جانب سے شہدائے خدمت کی یاد میں تعزیتی اجلاس

حوزہ/ برصغیر پاک و ہند سے آئے ہوئے 600 سے زائد زائرین نے شہدائے خدمت کیلئے مجلسِ ترحیم کا اہتمام کیا، جس سے پاکستان کے معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا اور شہدائے خدمت کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت علی ابن موسیٰ الرضا علیہما السّلام میں ہندوستان اور پاکستان کے 600 سے زائد زائرین کی موجودگی میں، شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ ترحیم اور تکریم منعقد ہوئی، جس سے علامہ حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا۔

آج ایران ایک عالمی طاقت بن چکا ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

مجلس ترحیم کا آغاز تلاوتِ کلامِ الٰہی سے ہوا، جس کی سعادت حرم امام رضا (ع) کے قارئ قرآن جناب احمد زادہ نے حاصل کی۔

حجت الاسلام والمسلمین سید حسن ظفر نقوی نے شہدائے خدمت بالخصوص شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شخصیت اور زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس دلخراش اور المناک واقعہ کی وجہ سے پوری امت مسلمہ غمزدہ اور سوگوار ہے۔

آج ایران ایک عالمی طاقت بن چکا ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

انہوں نے کہا کہ اس دردناک اور المناک واقعہ کے بعد مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا اور تعزیتی پیغام بھیجے گئے، اس کے علاؤہ مختلف ممالک میں شہدائے خدمت کے درجات کی بلندی کے لئے مجالس ترحیم کا بھی انعقاد کیا گیا، یہ سب ان شہداء سے محبت و عقیدت کا اظہار ہے۔

حجت الاسلام حسن ظفر نقوی نے کہا کہ آج ایران ایک عالمی طاقت بن چکا ہے، جس کی وجہ سے خطے میں طاقت و اقتدار کے حوالے سے کافی تبدیلیاں آئی ہیں جو کہ ’’وعدہ صادق‘‘ آپریشن کے بعد مزید نمایاں ہوئی ہیں۔

آج ایران ایک عالمی طاقت بن چکا ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

شہدائے خدمت کی یاد میں منعقدہ مجلسِ تکریم و ترحیم کے اختتام پر سید سجاد حسین موسوی نے نوحہ خوانی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .