۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید حیدر زیدی

حوزہ/ حجت الاسلام مولانا سید رضا حیدر زیدی نے لکھنؤ کی جامع مسجد شاہی آصفی خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ظلم سے بچنے کی ضرورت ہے، تاکہ راہ ہدایت سے محروم نہ ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام مولانا سید رضا حیدر زیدی نے لکھنؤ کی جامع مسجد شاہی آصفی خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ظلم سے بچنے کی ضرورت ہے، تاکہ راہ ہدایت سے محروم نہ ہوں۔

مولانا سید رضا حیدر زیدی نے نماز جمعہ کے پہلے خطبے میں خطبۂ غدیر کے ایک فقرے "ظلم کے سائے سے بھی بچنا ورنہ ہدایت سے محروم ہو جاو گے۔" کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ظلم کا سایہ کیسے انسان کے اوپر پڑتا ہے؟ اس کی بھی امیر المومنین علیہ السلام نے وضاحت فرما دی: جو انسان ان لوگوں کی پیروی کرتا ہے جو خود گمراہ ہیں اور دوسروں کو بھی گمراہ کرتے ہیں۔ مثلاً ایک شخص خود شراب پیتا ہے لیکن دوسروں کو شراب پینے کی دعوت نہیں دیتا لیکن اسی کے برخلاف ایک شخص خود بھی شراب پیتا ہے اور دوسروں کو بھی شراب پینے کی دعوت دیتا ہے، جب کوئی انسان ایسے گمراہ اور گمراہ کرنے والے کی پیروی کرتا ہے تو اس پر ظلم کا سایہ پڑ جاتا ہے۔

امام جمعہ مولانا سید رضا حیدر زیدی نے دوسرے خطبے میں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی حدیث شریف "تقویٰ الٰہی اختیار کرو، ہمارے سامنے سر تسلیم خم ہو جاؤ." کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام علیہ السلام نے تقویٰ الٰہی کے بعد سر تسلیم خم ہونے کا حکم دیا ہے، یعنی ہم اہل بیت علیہم السلام ائمہ معصومین علیہم السلام کے سامنے سر تسلیم ختم ہو جائیں، کتنے افسوس کی بات ہے کہ بعض افراد اہل بیت علیہم السلام سے محبت کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن منبر سے کہہ دیتے ہیں کہ ہم یہ سمجھتے ہیں، ہمارا یہ خیال ہے، جب انسان سر تسلیم خم ہے تو پھر نہ اپنی سمجھ رہ جاتی ہے اور نہ ہی اپنا خیال رہ جاتا ہے۔ آج ہمارے یہاں کتنے اختلافات ہیں، امام علیہ السلام نے ان مسائل کے لئے فرمایا: "اپنے امور کو ہمارے حوالے کر دو" ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے تمام امور، اپنے تمام مسائل امام علیہ السلام کے حوالے کر دیں اور جب ہم ایسا کریں گے تو امام علیہ السلام نے خود فرمایا کہ ہم تمہیں چشمہ سے سیراب کر کے واپس لے جائیں گے، جیسے تمہیں چشمے تک لے جانا ہماری ذمہ داری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .