۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
حجت الاسلام و المسلمین صفایی بوشهری  امام جمعه بوشهر

حوزہ / امام جمعہ بوشہر نے کہا: واقعہ کربلا امام حسین علیہ السلام کی امامت و رہبری میں حقیقی اسلام کا مظہر ہے۔ امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھی خدا کی مرضی کے سامنے سرتسلیم خم ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد مقدس سے نامہ نگار کے مطابق، صوبہ بوشہر میں نمائندہ فقیہ حجت الاسلام والمسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے حرم مطہر رضوی (ع) میں محرم کی دوسری شب کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اسلام کی بہت سی تفاسیر و تشریحات کی گئی ہیں۔ اسلام الہی ادیان میں آخری دین ہے، جس میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری نبی ہیں اور ان کی کتاب قرآن مجید ہے۔

انہوں نے اسلام کے بارے میں حضرت علی علیہ السلام کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: حضرت امام علی علیہ السلام حقیقی اسلام کو نجات آفرین اور کامل ترین قرار دیتے ہیں۔ آپ علیہ السلام فرماتے ہیں؛ میں آپ کے لیے اسلام کی وہ تعریف کروں گا، جس کی آج تک کسی نے تعریف نہیں کی، چنانچہ اسلام کی مفہومی تعریف امام علی علیہ السلام نے کی ہے اور اس کی تجلی کا مظاہرہ آپ علیہ السلام کے فرزند امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں دکھائی۔

انہوں نے نہج البلاغہ کی حکمت نمبر 125 کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام علی علیہ السلام نے فرمایا: "لَأَنْسُبَنَّ الْإِسْلَامَ نِسْبَةً لَمْ یَنْسُبْهَا أَحَدٌ قَبْلِی الْإِسْلَامُ هُوَ التَّسْلِیمُ وَ التَّسْلِیمُ هُوَ الْیَقِینُ وَ الْیَقِینُ هُوَ التَّصْدِیقُ وَ التَّصْدِیقُ هُوَ الْإِقْرَارُ وَ الْإِقْرَارُ هُوَ الْأَدَاءُ وَ الْأَدَاءُ هُوَ الْعَمَلُ" میں ’’اسلام‘‘ کی ایسی صحیح تعریف بیان کرتا ہوں جو مجھ سے پہلے کسی نے بیان نہیں کی: ’’اسلام‘‘ سر تسلیم خم کرنا ہے، اور سر تسلیم جھکانا یقین ہے، اور یقین تصدیق ہے، اور تصدیق اعتراف ہے، اور اعتراف فرض کی بجا آوری ہے اور فرض کی بجا آوری عمل ہے"۔

حجت الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری نے کہا: اسلام کا معنی خدا کی مرضی و ہدایت کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ زندگی پر خدا کی حکمرانی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .